سندھ، دادو میں سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر

جوہی اور خیرپور ناتھن شاہ سمیت دادو کے تمام ہی علاقے زیر آب آچکے ہیں،متاثرین حکومتی امداد کی راہ تک رہے ہیں۔ فائل فوٹو
جوہی اور خیرپور ناتھن شاہ سمیت دادو کے تمام ہی علاقے زیر آب آچکے ہیں،متاثرین حکومتی امداد کی راہ تک رہے ہیں۔ فائل فوٹو

سندھ میں ہونے والی بارشوں اور سیلابی پانی نے نظام زندگی  مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔

سیلاب کے نتیجے میں فصلیں اور گھر تباہ ہوگئے جب کہ رابطہ سڑکیں سفر کے قابل نہیں رہیں اور لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں ۔

جوہی اور خیرپور ناتھن شاہ سمیت دادو کے تمام ہی علاقے زیر آب آچکے ہیں، سیلابی ریلا اپنے ساتھ سڑکوں کو بھی بہا لے گیا جب کہ متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں اور نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ سیلاب سے سیکٹروں لوگ زخمی بھی ہوئے اور متاثرین حکومت سے شکوہ کرتے اور دہائی دیتے نظر آتے ہیں، لاکھوں لوگوں میں سے کسی کی بھی داد رسی نہیں ہوئی اور نہ ہی سر چھپانے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی بندوبست کیا گیا۔

متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی فصلیں، گھر، مال مویشی سب سیلابی پانی کی نذر ہوگئے البتہ حکومت ان کی امداد کیلئے فوری اقدامات کرے۔

مزید خبریں :