27 اگست ، 2022
ضلع دادو کے شہر میہڑ میں شہریوں نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نقل مکانی کی تیاری شروع کردی۔
انتظامیہ کے مطابق بلوچستان سے آنے والے سیلابی ریلےکا میہڑ کے حفاظتی بند پر شدید دباؤ ہے، سپریو بندمیہڑ شہر کو سیلاب سے بچانےکی آخری ڈیفنس لائن ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے میہڑ شہرکو رنگ بند دینےکا فیصلہ کیا ہے، رنگ بند انڈس ہائی وے سے راج واہ موری تک دیا جائےگا، رنگ بند سات کلومیٹر طویل ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق میہڑ شہر کی آبادی دو لاکھ کے قریب ہے۔