Time 28 اگست ، 2022
پاکستان

فواد نے بھارت کے ہاتھوں گرین شرٹس کی شکست کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے دیا

فواد نے بھارت کے ہاتھوں گرین شرٹس کی شکست کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے دیا

سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے دیا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت نے پاکستان کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا اور ویرات کوہلی 35،35 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کے ہاتھوں شکست پر فواد چوہدری پر تبصرہ کیا ہے اور کہا کہ ’ٹیم کا قصور نہیں امپورٹڈ حکومت ہی منحوس ہے‘۔


مزید خبریں :