Time 29 اگست ، 2022
پاکستان

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے پر منسلک اضلاع کو الرٹ کردیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور : دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جس کے بعد دریا سے منسلک اضلاع کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ، چشمہ، گڈو اور سکھر کے مقام پر  پانی کی سطح  بلند ہے، دریائے سندھ سے منسلک تمام اضلاع کو  الرٹ رہنے کی ہدایات  جاری کی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں، ہنگامی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

ادھر خیبرپختونخوا میں دریائے کابل میں ورسک کے مقام پردرمیانے جب کہ نوشہرہ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے ناگمان میں چارسدہ روڈ پر نچلے درجے کا اور دریائے پنجکوڑہ  میں دیر  پر نچلے درجےکا سیلاب ہے۔


مزید خبریں :