Time 30 اگست ، 2022
پاکستان

بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی معطل

راولپنڈی بینچ کے جسٹس جوادالحسن نے ٹیکس معطل کرکے آئیسکو سربراہ کو 15 ستمبرکو طلب کرلیا/ فائل فوٹو
راولپنڈی بینچ کے جسٹس جوادالحسن نے ٹیکس معطل کرکے آئیسکو سربراہ کو 15 ستمبرکو طلب کرلیا/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بجلی کے بلوں  پر بڑا ریلیف دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی معطل کردی۔

راولپنڈی بینچ کے جسٹس جوادالحسن نے ٹیکس معطل کرکے آئیسکو سربراہ کو 15 ستمبرکو طلب کرلیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے واپڈا اور نیپرا کو ٹیکس وصولی سے روک کر آئندہ تاریخ پر جواب طلب کرلیا۔


مزید خبریں :