Time 30 اگست ، 2022
پاکستان

سیلاب متاثرین کے درمیان ایم این اے امیر جیلانی کی منرل واٹر سے پاؤں دھونے کی ویڈیو وائرل

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے دلخراش اور ناقابل فراموش مناظر سے جہاں پوری قوم ایک افسردگی کے عالم میں ہے وہاں بعض ایسے مناظر بھی سامنے آرہے ہیں جنہیں سخت  تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 ایسی ہی ایک ویڈیو سندھ سے سامنے آئی ہے جو ممبر قومی اسمبلی  امیر علی شاہ جیلانی کی ہے۔

ویڈیو سانگھڑ کے شہر  کھپرو کی ہے جہاں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی امیر علی شاہ جیلانی   کو چارپائی پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر کہیں ان پر کوئی ہاتھ سے پنکھا جھل رہا ہے تو کہیں کوئی انہیں پانی کی بوتل پیش کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے  وائرل ہو رہی ہے  جس میں امیر علی شاہ جیلانی کو منرل واٹر سے پاؤں دھوتے  بھی دیکھا گیا۔

امیر علی شاہ جیلانی تھرپارکر1سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی  اسمبلی ہیں۔

مزید خبریں :