کھیل
Time 30 اگست ، 2022

پی سی بی نے پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے ناموں کا اعلان کر دیا

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق انڈر 19 ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹیموں میں بہاولپور،گوجرانوالا ،گوادر ، حیدر آباد ، مردان اور راولپنڈی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے  پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے مینٹورز کا بھی اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق جنوبی افریقا کے عمران طاہر بہاولپور، شعیب ملک گوجرانوالا ،سر ویون رچرڈز گوادر اور ڈیرن سیمی حیدر آباد کے مینٹور مقرر کردیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ شاہد آفریدی مردان اور کولن منرو راولپنڈی کے مینٹور ہوں گے۔پی سی بی ہال آف فیم میں شامل جاوید میانداد تمام ٹیموں کی معاونت کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ کے لیے ڈرافٹ 6 ستمبر کو لاہور میں ہوگا جبکہ ٹیموں کے حقوق بیچنےکی بجائے پہلے ایڈیشن کی مکمل آنر شپ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان جونئیر لیگ کا پہلا ایڈیشن 6 سے 21 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :