پاکستان: تباہ کن سیلاب نے مزید 36 زندگیاں نگل لیں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق سیلاب سے 10 ارب ڈالرزکا نقصان ہوا ہے۔فائل فوٹو
 وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق سیلاب سے 10 ارب ڈالرزکا نقصان ہوا ہے۔فائل فوٹو

ملک میں تباہ کن سیلاب نے مزید 36 زندگیاں نگل لیں، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1162 ہو گئی ہے۔

حالیہ بارشوں سے پنجاب میں مزید 19، خیبرپختونخوا میں 9، بلوچستان میں 5 اور  سندھ میں 3 اموات ہوئیں یوں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1162 تک جاپہنچی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، بارشوں اور سیلاب کے دوران اب تک 243 پلوں کو نقصان پہنچا جب کہ سیلاب سے 3500 کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔

سیلابی صورت حال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ سیلاب سے تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے جب کہ اسی حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کہتے ہیں کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق سیلاب سے 10 ارب ڈالرزکا نقصان ہوا ہے۔

شہباز شریف نے مزید بتایا کہ ساڑھے 10لاکھ سےزائد گھر تباہ ہوئے ہیں اور جہاں پانی گزرچکا وہاں سروے شروع کر دیا گیا ہے، حالیہ تباہی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :