31 اگست ، 2022
خیبرپختونخوا کے17 اضلاع میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔
چارسدہ کے مقام پر دریائے جیندی میں سیلاب متاثرین کے 2 بچے ڈوب گئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔
دوسری جانب بلوچستان میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان پہنچانے کاعمل جاری ہے۔
نصیرآباد کے متاثرہ علاقے بابا کوٹ میں خشک راشن، خیمے، ادویات اورپینے کاپانی پہنچا دیاگیا ہے، متاثرہ علاقے میں ہیلی پیڈ کی سہولت نہ ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر کو سڑک پراتارا گیا۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق سیلاب سے کوئٹہ تفتان ،کوئٹہ کراچی، کوئٹہ سبی شاہراہ متاثر ہوئی جنہیں کم وقت میں این ایچ اے نے تمام شاہراہوں کو بحال کردیا جب کہ کہا جارہا ہے کہ کوئٹہ سبی شاہراہ بھی جلد ٹریفک کے لیے کھول دی جائےگی۔