31 اگست ، 2022
خیرپور میں سیلاب متاثرین نے پی پی رہنما منظور وسان کو گھیرنے کی کوشش کی۔
مہران ہائی وے پر سیلاب متاثرین نے وزیراعلیٰ کے مشیر منظور وسان کو گھیرنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو گاڑی کے قریب آنے سے روک دیا۔
سیلاب متاثرین کے مشتعل ہونے پر منظور وسان کو مظاہرین کا حصار توڑ کر گاڑی کی طرف دوڑ کر نکلنا پڑا، اس دوران متاثرین پی پی رہنما کی گاڑی کے پيچھے دوڑتے اور نعرے لگاتے رہے۔
متاثرین نے الزام لگایا کہ فلڈ ریلیف فوکل پرسن منظور وسان نے فیض گنج کے عوام کو نظر انداز کیا۔