منظور وسان نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقے کو وینس سے ملا دیا

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقے کو اٹلی کے شہر وینس سے ملادیا۔

سندھ میں سیلاب کے باعث خیرپور کے گاؤں کوٹ ڈی جی کے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے،کوٹ ڈی جی کے پیر گڈو گوٹھ میں 12 سے 13 فٹ پانی موجود ہے جس کے باعث کئی علاقے زیر آب آچکے ہیں،اس گاؤں کے دورے پر نکلے پی پی رہنما منظور وسان نے جیو  نیوز سے گفتگو کی ۔

منظور وسان نے کہا کہ اپنی 50 سالہ سیاسی زندگی میں ایسا نظارہ نہیں دیکھا، ایسے حالات میں پیر گڈو گوٹھ سے 5 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں، ایسے میں یہ علاقہ اٹلی کے شہر وینس کا منظر پیش کررہا ہے جہاں گاؤں اور بنگلے اور پانی بھی ہے، جب میں وینس گیا تو وہاں  کے  یہی حالات تھے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم یہاں کے لوگوں کو کھانا، ٹینٹ ، ترپال اور نقد بھی دے رہے ہیں، پانی نکالنے کے لیے پیٹرول کے ساتھ لفٹ مشین دے رہے ہیں، اس علاقے میں 1500 ایکڑ میری اپنی ذاتی باغات پر مشتمل زمینیں ہیں جو تباہ ہوگئی ہیں ۔


مزید خبریں :