آڈیو لیک: ’کوئی غداری نہیں کی‘، جیونیوز کے سوال پر شوکت ترین کا جواب

اگریہ غداری ہے تو انہوں نے جنوری میں آئی ایم ایف پروگرام ریورس کرنے کا کہا تھا وہ کیا تھا: سابق وزیر خزانہ/ فائل فوٹو
اگریہ غداری ہے تو انہوں نے جنوری میں آئی ایم ایف پروگرام ریورس کرنے کا کہا تھا وہ کیا تھا: سابق وزیر خزانہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے آڈیو لیک کے معاملے پر جیونیوز کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

آڈیو لیک کے معاملے پر جیونیوز کی نمائندہ نے شوکت ترین سے سوال  کیا جس پر سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ میں اس پر بات کرچکا ہوں اور کچھ نہیں کہہ سکتا، اس پر بہت ڈسکشن کرچکا ہوں اور بہت ٹی وی چینلز پربتاچکا ہوں۔

نمائندہ جیونیوز نے سوال کیا کہ آپ نے آڈیو میں تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کو نقصان ہوگا، اس پر شوکت ترین نے کہا کہ بالکل تسلیم نہیں کیا، پاکستان کا فائدہ ہے، 220 ملین لوگوں کی بات کررہا ہوں، میں نے انفرادی بات نہیں کی، یہ میرا مؤقف ہے،کوئی غداری نہیں ہے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگریہ غداری ہے تو انہوں نے جنوری میں آئی ایم ایف پروگرام ریورس کرنے کا کہا تھا وہ کیا تھا۔

مزید خبریں :