Time 01 ستمبر ، 2022
پاکستان

پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

مسافر نے ہیروئن دستی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم بروقت کارروائی سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی اور ملزم کو اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا،اے ایس ایف / فائل فوٹو
مسافر نے ہیروئن دستی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم بروقت کارروائی سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی اور ملزم کو اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا،اے ایس ایف / فائل فوٹو

ائیر  پورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 1.160 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر امجد علی دوحا جانے کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا تھا، مسافر نے ہیروئن دستی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :