پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے 7 کلو ہیروئن برآمد

لاہور سے بینکاک جانے والےمسافر سے 5.12کلوگرام ہیروئن جب کہ کراچی سےسعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے1.47کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔
 لاہور سے بینکاک جانے والےمسافر سے 5.12کلوگرام ہیروئن جب کہ کراچی سےسعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے1.47کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی اور لاہور  میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔


ترجمان ائیرپورٹ سکیورٹی فورس  کے مطابق لاہور سے بینکاک جانے والے مسافر سے 5.12کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ کراچی سے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے1.47کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔

اےایس ایف ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد اے این ایف حکام کے حوالےکر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :