کھیل
Time 01 ستمبر ، 2022

ایشیا کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا

فوٹو: @TheRealPCB
فوٹو: @TheRealPCB

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا ہے۔

ترجمان  قومی کرکٹ ٹیم کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے قومی اسکواڈ کو آج آرام دینےکے لیے سیشن منسوخ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیم کا ٹریننگ سیشن مقامی وقت ساڑھے 6 بجے شروع ہونا تھا۔ 

خیال رہےکہ ایونٹ میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ کل شارجہ میں کھیلا جائےگا، پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


مزید خبریں :