دلچسپ و عجیب
19 فروری ، 2012

آدھے سَر اوردماغ سے محروم نوجوان کی بھرپور زندگی

 آدھے سَر اوردماغ سے محروم نوجوان کی بھرپور زندگی

نیو یارک…این جی ٹی…یہ کوئی سائنس فکشن فلم کا منظر نہیں بلکہ حقیقت ہے۔۔۔امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والا یہ نو جوان آدھے سَر کے ساتھ زندگی گزار رہاہے۔یہ کوئی پیدائشی نقص نہیں بلکہ کار حادثے میں یہ نو جوان اپنے دماغ اور کھوپڑی کے نصف حصے سے ہمیشہ کیلئے محروم ہو گیاتھا۔Carlos Rodriguezنامی اس نو جوان کو حادثے کے بعد زندہ رکھنے کیلئے ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے اس کے سَر سے گوشت اور ہڈیوں کا بڑا حصہ نکال لیا اور اب یہ اسی حالت میں زندگی گزار رہاہے۔ آپریشن کے بعد سَر کی ظاہری شکل اس انداز میں بدل جانے کے بعد 'Halfy'کے نام سے مشہور اس نو جوان کو دیکھ کر اکثر لوگ اسے اپنی نظروں کا دھوکہ سمجھتے ہیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے۔

مزید خبریں :