پاکستان
Time 02 ستمبر ، 2022

سندھ میں بارش اور سیلاب ہر طرف تباہی کی وجہ لیکن تھر میں زندگی کی نئی امید

سندھ میں جہاں حالیہ بارشوں اور  سیلاب نے مختلف اضلاع میں تباہی مچائی ہے وہیں صحرائے تھر میں بارشوں سے  زندگی میں بہتری کی امید ہو چلی ہے۔

صوبہ سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جہاں لاکھوں افراد متاثر ہوئے وہیں صحرائے تھر میں برسنے والی بارشیں زندگی کی نئی امید بن گئی۔

ایک طرف بارشوں سے صحرا میں ہونی والی ہر طرف ہریالی، ندی نالوں میں پانی اور خوبصورت پہاڑوں سے بہتے جھرنوں کے دلفریب مناظر نے تھر کے صحرا کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے ہیں تو دوسری جانب خشک ڈیم بھی پانی سے بھر گئے ہیں۔

تھر میں بارش باعث رحمت بن کر برسی تو صحرا کی بنجر  زمین میں بھی فصلیں کاشت ہونے لگیں، اس صورتحال سے تھر کے باشندے بہت خوش ہیں۔

حالیہ مون سون بارشوں کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے تھر کا رخ کیا اور  صحرا میں سبزے کے قدرتی مناظر سے خوب محظوظ ہوئے لیکن تھری باسیوں کی خوشیوں کا اندازہ لفظوں میں ممکن نہیں ہے۔

اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے  مقامی افراد کا کہنا تھا کہ بارشوں کا سلسلہ ہر سال جاری رہے تو  یہ بارشیں ان کی زندگی میں بہتری لاسکتی ہیں تاہم اس کے لیے حکومت کو سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ کاروبار کے لیے مالی مدد کرنا ہوگی۔

مزید خبریں :