02 ستمبر ، 2022
یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کر دیا گیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اطلاق بھی کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کی 900 گرام چائے کی پتی 400 روپے تک مہنگی کر دی گئی ہے جس کی قیمت بڑھ کر 1305 روپے ہو گئی ہے جبکہ ٹی وائیٹنر کی قیمتوں میں بھی 100 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر جھاڑو کی قیمت میں 9 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ 200 گرام چھوارے کی قیمت میں بھی 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ دلیہ، نوڈلز، سوئیاں اور نمکو کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ بچوں کا 800 گرام دودھ کا پیکٹ 260 روپے تک مہنگا کر دیا گیا ہے، ایک کلو اچار کا پیک 57 روپے، 100 گرام سرخ مرچ کی قیمت 84 روپے اور 100 گرام گرم مصالحے کی قیمت میں 42 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہد کی 300 گرام کی بوتل 100 روپے مہنگی ہوئی ہے جبکہ 55 گرام کھیر کا پیکٹ بھی 20 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔