Time 02 ستمبر ، 2022
پاکستان

کارکنوں پر کیس بنائے تو پھر اسلام آباد آئیں گے اور چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عمران

آئی ایم ایف میں تو ہم بھی تھے مگر ہماری حکومت نے قیمتوں کو کنٹرول کیا ہوا تھا: سابق وزیراعظم کا گجرات میں جلسے سے خطاب— فوٹو: اسکرین گریب
آئی ایم ایف میں تو ہم بھی تھے مگر ہماری حکومت نے قیمتوں کو کنٹرول کیا ہوا تھا: سابق وزیراعظم کا گجرات میں جلسے سے خطاب— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ کارکنوں پر کیس بنائے تو پھر اسلام آباد آئیں گے اور چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

گجرات میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف میں تو ہم بھی تھے مگر  ہماری حکومت نے قیمتوں کو کنٹرول کیا ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا پی ٹی آئی حکومت نے ملک آئی ایم ایف کو بیچ دیا،  آج مہنگائی 45 فیصد تک پہنچ چکی ہے ، اب ہم پوچھتے ہیں پیٹرول کیوں مہنگا کیا تو وہ کہتے ہیں آئی ایم ایف کا حکم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ جو مہنگائی کے نام پر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مظاہرے کرتے تھے  وہ مہنگائی ختم کرنے نہیں بلکہ اپنے کیسز ختم کرانے آئے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اب میچ کا اہم وقت آگیا، پی ڈی ایم جو مرضی کرلے وہ یہ میچ نہیں جیت سکتی۔

کارکنوں پر کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ایسا چلتا رہا تو تحریک انصاف اسلام آباد آئے گی اور پھر کسی کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

مزید خبریں :