Time 03 ستمبر ، 2022
پاکستان

منچھر جھیل کا بند ٹوٹنےکا خطرہ، قریبی آبادیاں خالی کرنےکے احکامات جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سیہون:  منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ ہوگیا ہے اور بند ٹونٹےکے خطرے کے پیش نظر قریبی آبادیوں کو  خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیےگئے۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق منچھر جھیل کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جھیل کا بندکسی بھی وقت ٹوٹنےکا خدشہ ہے، یونین کونسل واہڑ، بوبک، جعفرآباد اور   یونین کونسل چنا کے علاقے خالی کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہےکہ  آر ڈی 54 سے آر ڈی 58 تک منچھر جھیل کے بند پر دباؤ ہے، عوام غیر ضروری طور  پر منچھر جھیل کے بند پر نہ جائیں۔

ڈپٹی کمشنرکا مزید کہنا تھا کہ جھیل کے بند کو کٹ نہیں لگائیں گے، آخری وقت تک کوشش کریں گے کہ بچت ہوجائے، منچھر جھیل کے لیے اگلے 24 سے 48 گھنٹے اہم ہیں۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق جھیل کا پانی کناروں سے چھلکنے لگا ہے، سیہون کی مقامی آبادی انتہائی خوف کا شکار ہے۔

 شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منچھر جھیل میں بوبک اور اطراف کے سیکڑوں گاؤں بچانے کے لیے یوسف باغ کے مقام پر بندکو کٹ لگایا جائے۔ 

مزید خبریں :