کھیل
Time 05 ستمبر ، 2022

’سپر مین رضوان‘ شاہین کا پاکستان کی جیت پر لندن سے پیغام

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہین شاہ نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر اللہ کا شکر ادا کیا/فوٹوفائل
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہین شاہ نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر اللہ کا شکر ادا کیا/فوٹوفائل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہین شاہ نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور محمد رضوان کو سپرمین لکھتے ہوئے لکھا کہ کسی وجہ سے ہی آپ کرکٹ کی دنیا میں بہترین ہیں۔

فاسٹ بولر نے اپنی پوسٹ میں محمد نواز کی غیر معمولی کارکردگی کو بھی سراہا اور پاکستان ٹیم کے چیمپئنز کو اسی مومنٹم کے ساتھ کھیل جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ 

دوسری جانب انسٹاگرام اسٹوری پر شاہین نے پاک بھارت میچ سے متعلق اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہین کو اکیلے کمرے میں بیٹھے ٹی وی پر میچ دیکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔  شاہین آفریدی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

مزید خبریں :