Time 05 ستمبر ، 2022
پاکستان

سیلابی پانی سندھ کیجانب موڑنےکا الزام، وزیراعلیٰ بلوچستان کی جے آئی ٹی بنانےکی پیشکش

اگر سیلابی پانی کا رخ سندھ کی جانب موڑنے کا الزام صحیح ثابت ہوا تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: عبدالقدوس بزنجو/فوٹوفائل
 اگر سیلابی پانی کا رخ سندھ کی جانب موڑنے کا الزام صحیح ثابت ہوا تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: عبدالقدوس بزنجو/فوٹوفائل

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے بند توڑ کر سیلابی پانی کا رخ سندھ کی جانب موڑنے کے الزام کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کی پیشکش کر دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر سیلابی پانی کا رخ سندھ کی جانب موڑنے کا الزام صحیح ثابت ہوا تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب کے باعث بند کیے گئے اسکول اورکالج آج سے کھُل گئے ہیں۔

اس حوالے سے  وزیرتعلیم بلوچستان کاکہنا ہے نصیرآباد اور جعفرآبادکے اسکول کھولنے کا فیصلہ  بعد میں کیا جائےگا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں  بھی سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے  جس کے باعث بلوچستان کا گیس اور بجلی سمیت مواصلاتی نظام بھی بیٹھ  گیا ہے، متعدد ڈیم ٹوٹ گئے اور بڑے شہروں کو بچانے کے لیے چھوٹے گاؤں اور ضلعوں کی جانب  پانی کا اخراج کیا جا رہا ہے۔


مزید خبریں :