Time 07 ستمبر ، 2022
دلچسپ و عجیب

رات کے کھانے میں بریانی نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بھارت میں عجیب واقعہ پیش آیا جہاں رات کے کھانے میں بریانی نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار سے زخمی کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ننڈڈ شہر میں31 اگست کی رات کو پیش آیا جب ملزم وکرم نشے کی حالت میں گھر آیا اور کھانے میں بریانی نہ پکانے پر بیوی سے جھگڑنے لگا۔ 

بعد ازاں ملزم نے پہلے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر چاقو کے وار سے اسے زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملے خاتون شدید زخمی ہوئی جسے گھر کے دیگر افراد نے فوراً اسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب پولیس نے وکرم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے البتہ اب تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

مزید خبریں :