07 ستمبر ، 2022
سندھ کے ضلع دادو میں پولیس نے سیلاب متاثرین کے مال مویشی کی حفاظت کے لیے کشتیوں پر گشت شروع کر دی۔
ویڈیو میں پولیس کو سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کےمال مویشی کی حفاظت کےلیے رات کے وقت کشتیوں پر گشت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ سندھ کا ضلع دادو سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں شامل ہے، ضلع دادو کے علاقوں میہڑ ، خیرپور ناتھن شاہ اور جوہی میں سیلاب کی بگڑتی صورت حال پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونےکی ہدایت جاری کی تھیں۔
دوسری جانب مقامی لوگ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے کے بعد لوگ مال و متاع سمیٹ کر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔