کھیل
Time 08 ستمبر ، 2022

افغانستان کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا پاکستان کی جیت پر ردعمل

یونس خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پاکستان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پورا میچ بہت انجوائے کیا۔ فوٹو فائل
یونس خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پاکستان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پورا میچ بہت انجوائے کیا۔ فوٹو فائل

افغانستان کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے پاکستان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں گزشتہ روز افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں ایک وکٹ سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

پاکستان کی جیت میں نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو چھکے لگا کر اہم کردار ادا کیا تھا اور افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے بھی نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ باصلاحیت کرکٹر ہے اور میں نے اسے پی ایس ایل میں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔

اب اس معاملے پر پاکستان کے سابق کپتان اور افغانستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یونس خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پاکستان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پورا میچ بہت انجوائے کیا۔

سابق قومی کرکٹر کا کہنا تھا یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سب سے اپنی ذمہ داری نبھائی اور شکست کو فتح میں تبدیل کیا، خاص طور پر شاداب خان، افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اہم کردار ادا کیا۔


مزید خبریں :