Time 08 ستمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

اروشی بہن معاف کرو، نسیم چھوٹا بچہ ہے، ارسلان نصیر کی بھارتی اداکارہ سے درخواست

بہن نسیم شاہ سے دور رہیں وہ چھوٹا بچہ ہے، اگر آپ کی وقت پر شادی ہوجاتی تو اتنا بڑا تو آپ کا بیٹا ہوتا لہٰذا سائیڈ پر ہوجائیں: ارسلان نصیر کا وائرل ویڈیو میں اروشی کیلئے پیغام/فوٹوفائل
بہن نسیم شاہ سے دور رہیں وہ چھوٹا بچہ ہے، اگر آپ کی وقت پر شادی ہوجاتی تو اتنا بڑا تو آپ کا بیٹا ہوتا لہٰذا سائیڈ پر ہوجائیں: ارسلان نصیر کا وائرل ویڈیو میں اروشی کیلئے پیغام/فوٹوفائل

پاکستانی اداکار  اور  یوٹیوبر  ارسلان نصیر نے بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل اروشی روٹیلا سے قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ سے دور رہنے کی درخواست کی ہے۔

ارسلان نصیر نے سوشل میڈیا پر  ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں واقعی اروشی کو نہیں جانتا نہ ہی میرے پاس اتنا ٹائم ہے کہ میں ان کے لیے سرچ کروں کہ یہ بہن کو ن ہیں؟

اداکار نے کہا کہ حال ہی میں اروشی نے  نسیم شاہ کے ساتھ اپنی ایڈیٹ  شرماتی ہوئی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، میری ان سے درخواست ہے کہ بہن نسیم شاہ سے دور  رہیں وہ چھوٹا بچہ ہے، اگر آپ کی وقت پر شادی ہو جاتی تو اتنا بڑا  تو آپ کا بیٹا ہوتا لہٰذا سائیڈ پر ہو جائیں۔

ارسلان نصیر نے اروشی اور  بھارتی کرکٹر کے درمیان مبینہ افیئر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سنا تھا دونوں کا بریک اپ ہو گیا ہے، ہوسکتا ہے یہ انھیں جلانے کے لیے ایسی حرکتیں کر رہی ہوں لیکن ان سے درخواست ہے کہ سائیڈ پر ہو جائیں اور ہمارا وقت ضائع نہ کریں‘۔

یاد رہے کہ اروشی روٹیلا کی جانب سے  فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی، بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کے بعد اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی گئی ایڈیٹ ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جس سے بظاہر یہ تاثر جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر فریفتہ ہو گئی ہیں۔


مزید خبریں :