دنیا
Time 09 ستمبر ، 2022

ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد اُن کے بڑے بیٹے چارلس بادشاہ بن گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لندن: ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد اُن کے سب سے بڑے بیٹے چارلس بادشاہ بن گئے۔

برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ چارلس کوباقاعدہ کنگ چارلس تھری کا خطاب دے دیا گیا ہے۔

اعلامیےکے مطابق  شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ ڈیوک اور ڈچز آف کارنوال ہوں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ  شاہ چارلس اپنا نام تبدیل کرنے کا اختیار استعمال کرسکیں گے، شاہ چارلس، کنگ آرتھر،کنگ فلپ یا کنگ جارج میں سے ایک نام اپنے لیے منتخب کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس نے ایک بیان میں کہا ہےکہ پیاری والدہ کا انتقال خاندان کے تمام افراد کے لیے بڑا دکھ کا لمحہ ہے، جانتاہوں اس نقصان کو ملک اور  دولت مشترکہ کے ممالک علاوہ دنیا بھر میں کیسامحسوس کیا جائےگا۔

شاہ چارلس کا کہنا تھا کہ اہلِ خانہ اور مجھے یہ بات تقویت دےگی کہ ملکہ کو ہر ایک سے عزت اور گہری محبت ملی۔


مزید خبریں :