09 ستمبر ، 2022
آرٹ کی دنیا میں کچھ منفرد ہمیں دیکھنے کو ملتا رہتا ہے لیکن آج ہم آپ کو دکھاتے ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو جس میں ایک لڑکی بیک وقت اپنے ہاتھوں اور پیروں کا استعمال کرکے 6 پینٹنگز بناتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے ایک لڑکی اپنے ہاتھوں اور پاؤں کی مدد سے ایک ساتھ 6 پینٹنگز بنا رہی ہے۔
ویڈیو میں بتایا جا رہا ہے کہ اس آرٹسٹ کا تعلق نیدرلینڈ سے ہے اور وہ 16 سال کی عمر سے پینٹنگ کر رہی ہے۔
دونوں ہاتھ اور پاؤں کا استعمال کرکے پینٹنگ بنانے کا منفرد ہنر سوشل میڈیا پر داد سمیٹ رہا ہے، آرٹسٹ پینٹنگ کے ساتھ اسکیچنگ میں بھی ماہر ہے۔