کھیل
Time 09 ستمبر ، 2022

پاکستان کی فتح کے بعد بابر کے والد نے افغان کپتان کے بیٹے سے کیا کہا؟

اعظم صدیقی کی باتوں پر محمد نبی کے بیٹے کو بھی مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے/اسکرین گریب
 اعظم صدیقی کی باتوں پر محمد نبی کے بیٹے کو بھی مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے/اسکرین گریب

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان سے افغانستان کو شکست کے بعد جہاں ہنگامہ آرائی اور  تلخ کلامی جیسے مناظر دیکھنے کو ملے وہیں اعظم صدیقی کے افغان کپتان محمد نبی کے بیٹے کو حوصلہ دینے کی ویڈیو  بھی وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کپتان بابر اعظم کے والد کو محمد نبی کے بیٹے حسن خان سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں اعظم صدیقی افغان ٹیم کی شکست پر  حسن خان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

اعظم صدیقی کا کہنا تھا کہ’ افغانستان ہاری نہیں ہے جیت گئی ہے،  آپ لوگ جیت گئے ہو، دنیا کا ایک اصول ہے اگر چھوٹا بڑے کے برابر ہوگیا تو وہ جیت گیا، آپ جیت گئے ہو۔

بابر اعظم کے والد کا کہنا تھا ایشیا کی 5 ٹیمیں سیکھ گئی ہیں، ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مضبوط بنائیں گے۔

دوسری جانب  اعظم صدیقی کی باتوں پر محمد نبی کے بیٹے حسن خان کو بھی مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :