پاکستان
Time 09 ستمبر ، 2022

عدالتی حکم کے باوجود عمران خان دہشتگردی کے مقدمے میں شامل تفتیش نہیں ہوئے

عمران خان کو جے آئی ٹی نے آج دن 3بجے تھانہ مارگلہ میں طلب کیا تھا، عدم حاضری پر پولیس مؤقف کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کرائے گی— فوٹو: فائل
عمران خان کو جے آئی ٹی نے آج دن 3بجے تھانہ مارگلہ میں طلب کیا تھا، عدم حاضری پر پولیس مؤقف کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کرائے گی— فوٹو: فائل

عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دہشت گردی کے مقدمے میں اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

عمران خان کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جےآئی ٹی) نے آج دن 3 بجے تھانہ مارگلہ میں طلب کیا تھا، عمران خان نے 12 ستمبر تک انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

عمران خان کی عدم حاضری پر پولیس مؤقف کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کرائے گی۔

عمران خان کو  جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا نوٹس ان کے سکیورٹی افسر  ایس پی راجہ طاہر کے ذریعے بھجوایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینےکےکیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چالان جمع کرانے سے روکتے ہوئے عمران خان کو دہشت گردی کے مقدمے میں شامل تفتیش ہونےکا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :