سندھ حکومت کا کراچی میں ٹرانسپورٹ کی ایک اور معیاری سہولت کا اضافہ

اورنگی ٹاؤن آفس سے بورڈ آفس تک چلنے والی اس سروس سے یومیہ پچاس ہزار شہری استفادہ حا صل کرسکیں گے — فوٹو: فائل
اورنگی ٹاؤن آفس سے بورڈ آفس تک چلنے والی اس سروس سے یومیہ پچاس ہزار شہری استفادہ حا صل کرسکیں گے — فوٹو: فائل

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کی ایک اور معیاری سہولت کا اضافہ کر دیا گیا ہے، اورنج لائن بس سروس کا آج سے  باقاعدہ  آغاز  ہو  رہا ہے۔

اورنگی ٹاؤن آفس سے بورڈ آفس تک چلنے والی اس سروس سے یومیہ پچاس ہزار شہری استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

کراچی والوں کیلئے ٹرانسپورٹ کے نظام میں ایک اور اضافہ ہونے جا رہا ہے، گرین لائن اور پیپلز بس سروس کے بعد اب اورنج لائن کا آغاز کیا جارہا ہے۔

پچاس ہزار لوگوں کو  یومیہ مستفید کرنے کیلئے بنائی جانے والی اورنج لائن کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے تاہم اس لائن کو بنتے بنتے چھ سال چھ ماہ کا وقت لگ چکا ہے۔

سندھ حکومت نے اورنج لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد دس جون 2016 کو رکھا، تکمیل کی مدت ایک سال دی گئی لیکن منصوبہ شروع ہونے میں غیرمعمولی تاخیر ہوئی۔

اورنگی ٹاؤن سے بورڈ آفس تک چلنے والی اورنج لائن بس کا ٹریک 3.9 کلومیٹر طویل ہے جس میں چار  بس اسٹیشنز اور  اٹھارہ بسیں ہیں۔

مزید خبریں :