دنیا
Time 10 ستمبر ، 2022

کنگ چارلس نے برطانیہ کی بادشاہت کا منصب سنبھال لیا

ایکسیشن کونسل نے کنگ چارلس کی بادشاہت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ فوٹو سوشل میڈیا
ایکسیشن کونسل نے کنگ چارلس کی بادشاہت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ فوٹو سوشل میڈیا

کنگ چارلس سوئم نے باقاعدہ طور پر برطانیہ کی بادشاہت کا منصب سنبھال لیا۔

سینٹ جیمز پیلس میں کنگ چارلس سوئم کی منصب سنبھالنے کی تقریب ہوئی، ایکسیشن کونسل نے کنگ چارلس کی بادشاہت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

اس موقع پر کنگ چارلس سوئم نے چرچ آف اسکاٹ لینڈ کی روایات کی پاسداری کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب میں کنگ چارلس کی اہلیہ کوئن کنسورٹ کمیلا پارکر اور کنگ چارلس کے بڑے بیٹے اور ولی عہد شہزادہ ولیم بھی شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ملکہ برطانیہ الزبتھ کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے چارلس بادشاہ منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں :