Time 11 ستمبر ، 2022
پاکستان

ملک بھر میں ڈینگی کا مرض خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا

پنجاب میں ایک دن میں 125 سے زائد افراد ڈینگی میں مبتلا ہو گئے جبکہ کراچی میں ڈینگی کے مریضوں سے اسپتالوں میں مختص وارڈز بھر گئے۔/ فائل فوٹو
 پنجاب میں ایک دن میں 125 سے زائد افراد ڈینگی میں مبتلا ہو گئے جبکہ کراچی میں ڈینگی کے مریضوں سے اسپتالوں میں مختص وارڈز بھر گئے۔/ فائل فوٹو

ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں جس سے عوام میں خوف و حراس پھیل گیا ہے جبکہ دوسری جانب بخار کی ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔

پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ڈینگی کا مرض خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا ہے،کراچی میں ڈینگی سے دوسری موت رپورٹ ہوئی ہے جبکہ  شہر میں ڈینگی کے مریضوں سے اسپتالوں میں مختص وارڈز بھر گئے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں ایک دن میں 125 سے زائد افراد ڈینگی میں مبتلا ہو گئے اور اب تک پنجاب میں ڈینگی سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب ملک کے اکثر علاقوں میں بخار کی گولی کی قلت برقرار ہے، پنجاب میں بخار کی گولی دستیاب ہی نہیں ہے  اور چار ہفتوں سے میڈیکل اسٹور والے سپلائی کے منتظر ہیں۔

 بلوچستان میں بھی ایک ماہ سے بخار کی گولی مشکل سے مل رہی ہے جبکہ  پشاور میں بخار کی گولی کے پتے کی قیمت 17 روپے سے 30 روپے تک جا پہنچی ہے۔

مزید خبریں :