24 گھنٹوں میں 109 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی: محکمہ صحت سندھ

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں 60 فیصد کیسسز ڈینگی کے آرہے ہیں— فوٹو: فائل
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں 60 فیصد کیسسز ڈینگی کے آرہے ہیں— فوٹو: فائل

کراچی:محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 109 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، کراچی کے مختلف اضلاع میں 108 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 730 ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں 60 فیصد کیسسز ڈینگی کے آرہے ہیں، کراچی میں 6ہفتوں میں ڈینگی سے 30 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈینگی سے صرف ایک فرد کا انتقال ہوا ہے۔

مزید خبریں :