کھیل
Time 12 ستمبر ، 2022

دبئی اسٹیڈیم کے باہر رمیز راجا اور بھارتی صحافی میں گرما گرمی کیوں ہوئی؟

رمیز راجا صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے اور کہا کہ آپ لوگ پاکستان کی شکست پر تو بہت خوش ہوں گے — فوٹو: اسکرین گریب
رمیز راجا صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے اور کہا کہ آپ لوگ پاکستان کی شکست پر تو بہت خوش ہوں گے — فوٹو: اسکرین گریب

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا اور بھارتی صحافی میں گرما گرمی ہوگئی۔

رمیز راجا صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے اور کہا کہ آپ لوگ پاکستان کی شکست پر تو بہت خوش ہوں گے۔

رمیز راجا کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے پوزیشن کمزور ہوئی، بیٹنگ کا ردھم نہیں بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ اُن کا ٹیم کو پیغام ہے کہ اچھی طریقے سے کھیلتے رہیں، میچز جیتیں گے، یہ ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ جیت ہار ہوتی ہے، ہمارے بیٹرز کو چاہیے کہ اسپنرز کو اچھے طریقے سے کھیلیں، ناک آؤٹ میچ کا کوئی پریشر نہیں تھا یہ ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی۔

مزید خبریں :