Time 12 ستمبر ، 2022
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کی درخواست پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ  تشکیل دے دیا۔

 چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں بننے والےفل بینچ کے دیگر  ارکان میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کا فل بینچ مریم نواز کی درخواست پر 14 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

اس سے قبل 8 ستمبر کو جسٹس انوار الحق پنوں نے سماعت سے معذرت کرلی تھی، جس کے بعد 2 رکنی بینچ ٹوٹ گیا تھا۔

مریم نواز نے درخواست میں مؤقف اختیار کر رکھا ہےکہ نیب نے  چوہدری شوگر ملز کیس میں ان کا پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا تھا تاہم 4سال گزرنے کے باوجود کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا،  آئین کے تحت پاسپورٹ غیر معینہ مدت تک قبضے میں رکھنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مزید خبریں :