Time 13 ستمبر ، 2022
پاکستان

مہنگی بجلی کا جن انڈسٹری کو نگلنے لگا، پاور لومز سیکٹر بری طرح متاثر

60 روپے بجلی کا یونٹ انڈسٹری کے لیے ناقابل برادشت ہے، بجلی کی موجودہ قیمت پر انڈسٹری نہیں چل سکے گی: پاور لومز مالکان
60 روپے بجلی کا یونٹ انڈسٹری کے لیے ناقابل برادشت ہے، بجلی کی موجودہ قیمت پر انڈسٹری نہیں چل سکے گی: پاور لومز مالکان

فیصل آباد میں پاور لومز مالکان بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج بن گئے، ان کا کہنا ہے کہ 60 روپے بجلی کا یونٹ انڈسٹری کے لیے ناقابل برادشت ہے اور  فیکڑیاں بند کرنے پر مجبور  ہوگئے ہیں۔

فیصل آباد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے پاور لومز سیکٹر کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس کی وجہ سے مالکان فیکڑیاں بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں،مالکان نے بے روزگار ہونے والے ہزاروں مزدوروں کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

پاور لومز مالکان کا کہنا ہے کہ  پیدواری لاگت سے خسارے کے بوجھ تلےدبی فیکڑیاں بند ہو رہی ہیں اور ہنر مند بے روزگار ہو رہے ہیں۔

پاور لومز مالکان نے احتجاج کرتے ہوئے مزید کہا کہ  وہ حکومت کو بتا چکے ہیں کہ بجلی کی موجودہ قیمت پر انڈسٹری نہیں چل سکے گی اب فیکڑیاں بند ہو رہی ہیں اور مزدور بے روزگار ہورہا ہے، 60 روپے بجلی کا یونٹ انڈسٹری کے لیے ناقابل برداشت ہے اور مہنگی بجلی کا جن انڈسٹری کو نگل رہا ہے۔

مزید خبریں :