Time 14 ستمبر ، 2022
پاکستان

بلوچستان کی پنجاب حکومت سے مناسب قیمت پر گندم فراہم کرنے کی درخواست

صوبائی وزیر خوراک زمرک خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جانب سے گندم کی فراہمی سے صوبہ میں آٹے کا بحران حل ہو جائے گا — فوٹو فائل
صوبائی وزیر خوراک زمرک خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جانب سے گندم کی فراہمی سے صوبہ میں آٹے کا بحران حل ہو جائے گا — فوٹو فائل

حکومت بلوچستان نے پنجاب حکومت سے مناسب قیمت پر ساڑھے 6 لاکھ بوریاں گندم فراہم کرنے کی درخواست کردی ہے۔

وزیراعلی پرویز الہٰی نے بلوچستان حکومت کی درخواست قبول کرتے ہوئے بلوچستان سرکار کو ساڑھے 6 لاکھ بوری گندم دینے کا اعلان کردیا۔

بلوچستان کے صوبائی وزیر خوراک زمرک خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جانب سے گندم کی فراہمی سے صوبہ میں آٹے کا بحران حل ہو جائے گا۔

وزیر خوراک  نے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزا لہٰی سے ملاقات کے موقع پر بتایا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے حکومت پنجاب سے ساڑھے چھ لاکھ بوری گندم فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے بلوچستان کی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مناسب قیمت پر بلوچستان کو فوری طور پر ساڑھے 6 لاکھ بوری گندم دینے کا حکم دے دیا ہے۔

صوبائی وزیر خوراک بلوچستان زمرک خان اچکزئی نے بتایا کہ محکمہ خوراک بلوچستان فوری طور پر مذکورہ گندم کی ترسیل کا انتظام کرے گی جس سے صوبے میں گندم کا بحران حل ہو جائے گا۔

مزید خبریں :