Time 14 ستمبر ، 2022
پاکستان

وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کے 2 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنیکا اعلان

وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام تیز کرنے اور پانی نکالنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پر قابو پانا ضروری ہے۔ فوٹو فائل
وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام تیز کرنے اور پانی نکالنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پر قابو پانا ضروری ہے۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے 2 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثر ضلع صحبت پور کا دورہ کیا، متاثرین کے کیمپ میں قائم اسکول بھی گئے اور بچوں سے گفتگو کی۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین سے مسائل معلوم کیے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام تیز کرنے اور پانی نکالنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پر قابو پانا ضروری ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز  بھی نہیں لیے جائیں گے۔


مزید خبریں :