14 ستمبر ، 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے آج بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کا دورہ کیا اور خواتین اور اسکول کی بچیوں کے مسائل بھی سنے۔
وزیراعظم صحبت پور کے دورے کے دوران ایک کیمپ میں قائم اسکول بھی گئے اور بچیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بچی کے رجسٹر پر تاثرات بھی درج کیے تھے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
شہباز شریف نے رجسٹر پر درج تاثرات میں لکھا کہ ’بہت پیاری اور قابل قوم کی بیٹیاں یہاں پرتعلیم حاصل کر رہی ہیں، اللہ تعالیٰ اسکول کے ٹیچر کو اور ہمت عطا فرمائیں۔ وزیراعظم نے رجسٹر پر اپنے دستخط بھی کیے۔
یاد رہے کہ صحبت پور کے دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین کے مسائل بھی سنے اور اس موقع پر سیلاب متاثرین کے دو ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان بھی کیا۔