Time 14 ستمبر ، 2022
پاکستان

وزیراعظم کی بلوچستان کے ریلیف کیمپ میں بچے سے قومی ترانہ سننے کی ویڈیو وائرل

ریلیف کیمپ میں بچے نے وزیراعظم نے قومی ترانہ سنانے پر تالیاں بجا کر بچے کی حوصلہ افزائی کی۔ اسکرین گریب
ریلیف کیمپ میں بچے نے وزیراعظم نے قومی ترانہ سنانے پر تالیاں بجا کر بچے کی حوصلہ افزائی کی۔ اسکرین گریب 

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ایک ریلیف کیمپ میں قائم اسکول کے بچے کے لیے تالیاں بھی بجوائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آج بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کا دورہ کیا اور خواتین اور اسکول کی بچیوں کے مسائل بھی سنے۔

وزیراعظم صحبت پور کے دورے کے دوران ایک کیمپ میں قائم اسکول بھی گئے اور بچیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران ایک بچے نے قومی ترانہ بھی سنایا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے بچے کی حوصلہ افزائی کے لیے خود بھی تالیاں بجائیں اور وہاں موجود دیگر افراد سے بھی بچے کے لیے تالیاں بجانے کا کہا۔

یاد رہے کہ صحبت پور کے دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں کو اپنی تعلیم پر توجہ دینے کا زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے تباہ شدہ اسکول بھی تعمیر کرکے دے گی۔

مزید خبریں :