14 ستمبر ، 2022
الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے 28 اگست کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے تھے اور اب نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 23اکتوبرکو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کیلئے رپورٹ منگوائی جارہی ہے، صوبائی حکومت، الیکشن کمشنرسندھ سے رپورٹ منگوائی جائے گی۔