Time 15 ستمبر ، 2022
صحت و سائنس

نیند کی کمی کے باعث دوسروں کی مدد کرنے کے امکانات کم ہوسکتے ہیں، تحقیق

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

نیند کی کمی جہاں ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے  وہیں اس کی وجہ سے دوسروں کی مدد کرنے کے امکانات بھی کم ہوسکتے ہیں۔ 

اس بات کا انکشاف یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محقیقن نے اپنی تحقیق میں کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ نیند کی کمی کا اثر آپ کے دماغ کے اس حصے پر پڑتا ہے جو براہ راست سماجی رابطے اور ہمدردی سے منسلک ہے۔

محقیقن کا کہنا ہے کہ جب نیند پوری ہوتی ہے تو ہم دوسروں کی ضرورتوں پر بھی غور کرتے ہیں اور لوگوں کی مدد کر کے ہمیں خوشی بھی محسوس ہوتی ہے۔

اس تحقیق میں شامل امریکا کے ماؤنٹ سینائی اسپتال میں نیند کی دوا کے شعبے کی  ڈاکٹر نومی شاہ کا کہنا ہے کہ انسان کے لیے 8گھنٹے کی نیند  نہ صرف جسمانی صحت کے لیے بلکہ ذہنی صحت کے لیے بھی بہت ضروری ہے ۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے  اعصابی سرگرمیوں اور دوسروں کو فائدہ پہنچانے والے رویے میں ہونے والی تبدیلیوں کا  تجزیہ کر کے خود غرضی کے اثرات کو دیکھنے کے لیے بھی یہ  تحقیق کی۔

تحقیق کے دوران کوئنز کے رہائشی نے کہا کہ میں ایک ٹیچر ہوں، جب میں خوشگوار موڈ میں ہوتا ہوں تو میں نے محسوس کیا کہ میں اپنے طلبا کی مدد کرنے میں زیادہ فعال رہتا ہوں۔

محققین کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ تحقیق لوگوں کو شرمندگی یا سستی کے بغیر پوری رات نیند کرنے پر مجبور کرے گی۔

مزید خبریں :