کاروبار
Time 15 ستمبر ، 2022

گندم کی قیمت ملکی تاریخ میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

14ستمبر 2022 کو اوپن مارکیٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک بھر میں گندم کی ریکارڈ گرانی ہو گئی ہے۔ فوٹو فائل
14ستمبر 2022 کو اوپن مارکیٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک بھر میں گندم کی ریکارڈ گرانی ہو گئی ہے۔ فوٹو فائل

پاکستان میں گندم کی قیمت نے 75سالہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

14ستمبر 2022 کو اوپن مارکیٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک بھر میں گندم کی ریکارڈ گرانی ہو گئی ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ جڑواں شہروں میں گندم کی قیمت 3560روپے سے 3600 روپے فی 40 کلو گرام تک پہنچ گئی ہے۔  اگر حکومت نے سرکاری کوٹے میں فوری اضافہ نہ کیا تو اوپن مارکیٹ میں گندم مافیا اپنے غیر قانونی سٹاکس کی قیمت تیزی سے بڑھائے گا۔

مارکیٹ میں 3600 روپے فی 40 کلو گرام تک گندم کی قیمت ہونے کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کی 200 سے زائد فلور ملوں نے 15  کلو  آٹے کے تھیلے کی قیمت جو پہلے 1300 روپے ہوا کرتی تھی اسے 1500 سے 1600 روپے تک کر دیا ہے۔

حکومت پنجاب نے اگر فلور ملوں کو سرکاری کوٹہ 16، 17 ہزار ٹن سے بڑھا کر 24، 25 ہزار ٹن تک نہ کیا تو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے وائس چیئرمین عاطف ندیم مرزا کے مطابق پورے ملک میں روٹی‘ نان‘ ڈبل روٹی‘ بیکری کی اشیاء کی قیمتیں اسی تناسب سے چند روز میں بڑھ جائیں گی۔

نوٹ: یہ خبر  15 ستمبر 2022 کے جنگ اخبار میں شائع ہوئی ہے

مزید خبریں :