کھیل
Time 15 ستمبر ، 2022

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس سمیت 5 لاکھ ٹکٹس فروخت

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز کی5  لاکھ ٹکٹس اب تک فروخت ہو چکی ہیں۔

 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع  ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 16 ٹیموں کے اسٹار کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ پاک بھارت میچز کے یہ ٹکٹ دنیا کے 82 ممالک کے کرکٹ فینز نے خریدے، میچ کے لیے اسٹینڈنگ روم ٹکٹس بھی منٹوں میں فروخت ہو گئے تھے۔

اسی طرح ڈبل ہیڈر میں جنوبی افریقا کا بنگلا دیش جبکہ انڈیا کا گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے مقابلہ شیڈول ہے، سپر 12 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 22 اکتوبر کو ہونے والے میچ کے کچھ ٹکٹس ابھی فروخت ہونا باقی ہیں، یہ میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق  بچوں کے لیے مناسب قیمت کے ٹکٹ رکھے گئے ہیں، 5 ڈالرز مالیت کے ٹکٹ 85 ہزار سے زائد جبکہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے 27 اکتوبر کو ہونے والے ڈبل ہیڈر کے بھی تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

پرتھ اسٹیڈیم میں 30 اکتوبر کے ڈبل ہیڈر کے محدود ٹکٹ باقی ہیں، ڈبل ہیڈر میں پاکستان کا گروپ اے کی رنر اپ ٹیم اور بھارت کا جنوبی افریقا سے مقابلہ شیڈول ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق  3نومبر کو سڈنی گراؤنڈ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے میچ کے بھی محدود ٹکٹس باقی ہیں۔

مزید خبریں :