15 ستمبر ، 2022
ٹرینوں کی بندش کے باعث بے روزگار ہونے والے قلیوں کو پاکستان ریلوے کی جانب سے امدادی رقم دی گئی ہے۔
سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں گزشتہ ایک ماہ سے ٹرینوں کی بندش کے باعث بے روزگار ہونے والے قلیوں کو ریلوے کی جانب سے جزوی طور پر 10 ہزار روپے فی کس کی نقد امداد فراہم کی گئی ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک کی خرابی کی بنا پر پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرین آپریشن معطل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے قلیوں کی بڑی تعداد بھی بے روزگاری کا شکار ہوگئی ہے۔
حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ڈویژنل کمرشل آفیسر پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن اسحاق بلوچ کی نگرانی میں فی قلی 10 ہزار روپے کی رقم ادا کردی گئی ہے۔