Time 15 ستمبر ، 2022
کھیل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی اسکواڈ کے اعلان پر محمد عامر کی طنزیہ ٹوئٹ

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اور رواں ماہ انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے— فوٹو: فائل
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اور رواں ماہ انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے— فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اور رواں ماہ انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں دو نئے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں۔

جن دو نئے کھلاڑیوں کو 18 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ان کے نام عامر جمال اور ابرار احمد ہیں۔ عامر جمال آل راؤنڈر جبکہ ابرار احمد بیٹر ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے اب تک پاکستان کیلئے ڈیبیو نہیں کیا ہے۔

علاوہ ازیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھی 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ فخر زمان، شاہنواز دھانی اور وکٹ کیپر محمد حارث کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

انجرڈ شاہین آفریدی انگلینڈ کیخلاف سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے البتہ انہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر کی پریس کانفرنس کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی ٹوئٹ میں سلیکشن پر تنقید کی۔

محمد عامر نے لکھا کہ ’چیف سلیکٹر کی چیپ سلیکشن۔‘

خیال رہے کہ محمد عامر کافی عرصے سے قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہیں۔ 2019 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں محمد عامر ٹیم کا حصہ تھے۔ 

مزید خبریں :