Geo News
Geo News

پاکستان
26 نومبر ، 2012

جیو نیوز کے سینئر اینکر حامد میر کی گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد برآمد

جیو نیوز کے سینئر اینکر حامد میر کی گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد برآمد

اسلام آباد…جیو نیوز کے سینئر اینکرپرسن اور کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر کی گاڑی کے نیچے نصب بارودی مواد برآمد کر کے اسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے،دھماکا خیز مواد کالے رنگ کے تھیلے میں مسافرسیٹ کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔ جیو نیوز کے سینئر اینکر حامد میر چند ضروری دستاویزات کی فوٹو کاپی کرانے اسلام آباد کی ایک مارکیٹ تک گئے اور واپسی پرجب گھر پہنچے تو دھماکا خیز مواد کالے رنگ کے تھیلے میں ان کی سیٹ کے نیچے رکھا پایاگیا، نشاندہی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ، جس نے موقع پر پہنچ کر دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق آدھا کلو دیسی ساختہ بارودی موادڈیٹونیٹر، بیٹری اور ایک چھوٹی ڈیوائس کے ساتھ موجود تھا۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق مقدمہ درج کر کے اس کی تفتیش شروع کر دی جائے گی۔ سینئراینکرحامدمیر نے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ یہ قاتلانہ حملے کی سازش ہو سکتی ہے، مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے، سچ بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید خبریں :