دنیا
Time 16 ستمبر ، 2022

جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو وزیرِ ماحولیات کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا

فوٹو: زیگ گولڈ اسمتھ
فوٹو: زیگ گولڈ اسمتھ

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی اور برطانوی وزیر لارڈ زیک گولڈ اسمتھ کو وزیرِ ماحولیات کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق زیک گولڈ اسمتھ سے جانوروں کی فلاح وبہبودکی بریفنگ چھین لی گئی جس کے بعد اب وہ کابینہ میں شرکت نہیں کرسکیں گے البتہ وہ دفترخارجہ میں اپنا کردار بر قرار رکھیں گے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ زیک گولڈ اسمتھ نے اپنے الوداعی خط میں کہا  ہےکہ مجھے اپنا کام بیچ منجدھار چھوڑنے کا افسوس رہے گا۔

زیک گولڈ اسمتھ سابق وزیراعظم بورس جانسن اور ان کی اہلیہ کے قریبی دوست ہیں۔


مزید خبریں :