پاکستان
Time 16 ستمبر ، 2022

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے غذائی قلت کی خبروں کو مسترد کر دیا

ملک میں گندم، چینی اور دیگر غذائی اشیا کا 153دن کا اسٹاک موجود ہے: وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی/فوٹوفائل
ملک میں گندم، چینی اور دیگر غذائی اشیا کا 153دن کا اسٹاک موجود ہے: وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی/فوٹوفائل

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے ملک میں سیلاب کے باعث غذائی قلت کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ 

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی جانب سے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں گندم، چینی اور دیگر غذائی اشیا کا 153دن کا اسٹاک موجود ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر فصلیں زیر آب آئی تھیں جس کے بعد  خبریں سامنے آئی تھی کہ ملک میں  غذائی قلت کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

 ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق، سیلاب سے9.4 ملین ایکڑ کی زیر کاشت  فصل کو نقصان پہنچا ہے جبکہ45 فیصد کپاس کی فصل تباہ ہوگئی ہے ، اگر اکتوبر تک پانی کی سطح کم نہ ہوئی تو گندم کی بوائی بھی خطرے میں ہے۔

اس حوالے سے عالمی جریدے کی بھی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ  پاکستان میں سیلاب سے غذائی بحران کا خدشہ ہے، اس وقت ملک کا ایک تہائی حصہ سیلابی پانی کی زد میں ہے جبکہ 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جنہیں فوری امداد کی اشد ضرورت ہے۔

مزید خبریں :